فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بزرگشخصیت الشیخ یوسف کے مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار زخمیہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودی آباد کاروں کی ایکگاڑٗی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد گولیاںلگنے سے زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمت کاروں نے نابلس کے مشرقیعلاقے میں ایک آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ کی جو مزار یوسف کی طرف جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد آباد کار گاڑیچھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت کاروں نے ان کی گاڑی کو جلا دیا اور بہ حفاظت فرارہوگئے۔
؎
عبرانی ینیٹ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ دو زخمیوں کو تل ہاشومیرکے بتاح تکفا اور شیبا کے بیلنسن ہسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ ذرائعکا کہنا ہے کہ دونوں آباد کاروں کو معمولی یا درمیانے درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔