پنج شنبه 12/دسامبر/2024

فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

جمعرات 5-ستمبر-2024

آج جمعرات کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعدادنے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کے طور پرتلمودی تعلیماتکے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

جمعرات کی صبحآبادکاروں کے گروپ نے قابض پولیس کی حفاظت میں صبح سویرے سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنا شروع کر دیا۔

 

فلسطینی نمازیوں کی آمد کے دورانیہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض پولیس کی سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخلہونے کی کوشش کی۔

 

آبادکار گروپوںنے آج اور کل مسجد میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے اور اس میں تلمودی رسومات اداکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطینکے نامہ نگار نے بتایا کہ آباد کاروں کےکئی گروہوں نے اس وقت تک مسجد اقصیٰ کےصحنوں پر دھاوا بول دیا۔ قبلہ اول میں دھاوا بولنے والے آباد کار درجنوں میںبتائی جاتی ہے۔۔

مختصر لنک:

کاپی