کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوجنے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کرنے کے بعد رام اللہ کے شمالمشرق میں واقع المغیر نامی گاؤں سے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجنے رہائی پانے والے قیدیوں محمد طاھر ابو علیا اور عامر عاطف ابو علیا کو گاؤں کے مشرقیدروازے کے قریب قائم ایک فوجی چوکی سے گرفتار کیا۔
قبل ازیں ہفتے کی شام قابض اسرائیلیقابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کر لیا تھا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الاقصیٰ کے محافظ حمزہ خلف کوباب السلسلہ کے قریب ان کی ڈیوٹی کی جگہ سےگرفتار کیا ہے۔
قابض فوج مسلسل تعاقب کرتی ہے اورمسجد اقصیٰ کے محافظوں کو گرفتار کرتی ہے۔ انہیں طلب کرتی ہے اور ان کے کام کو محدودکرتی ہے۔
قابض فوج نے گذشتہ اگست میں القدسکے قصبوں اور محلوں میں 240 دراندازی کی کی کارروائیاں کیں۔ اس دوران 17 بچوں اور5 خواتین سمیت 172 شہریوں کو گرفتار کیا 14 دیگر کو طلب کیا اور 12 شہریوں کو گھروںمیں نظر بند کر دیا۔