شنبه 07/دسامبر/2024

فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعرات 17-اکتوبر-2024

اسرائیلی فوج اورپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کرمسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرحمتی کی۔

 

فلسطینی محکمہاوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آج جمعررت کو پولیس کی فول پروفسکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیتانتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھسکراشتعال انگیز چکر لگائے۔

 

آباد کاروں نےاسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایکہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدسمقام کی بے حرمتی کی تھی۔

یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی  مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کیادائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ جمعےاور ہفتے کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بارمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کوپامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

 

اسرائیل کے انتہاپسند ہیکل اتحاد کی طرف سے یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کی آڑ میں مسجداقصیٰ میں مذہبی رسومات کی کال دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی