فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جلمہ چوکی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مزاحمت کاروں نے چوکی کے قریب اسرائیلی آرمی انجینئر کور کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے فوراً بعد، قابض فوج نے چوکی کو بند کر دیا۔ علاقے کا گھیراؤ اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی اہداف کے خلاف کم از کم 36 مزاحمتی کارروائیاں ہوئی ہیں، جن میں اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔