اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوم کی خدمت اور اس کے منصفانہمقاصد کے لیے شامی عرب جمہوریہ کے ساتھ ٹھوس تعلقات کی تعمیر اور ترقی جاری رکھےہوئے ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ شام کے دل میں مسئلہ فلسطین ہے خاص طور پر اس کی روشنیمیں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت جو ہمارے مقصد اور ہماری قوم کو گھیرے ہوئےہیں۔
جمعرات کو ایک بیانمیں حماس نے شام کی سرزمین اور عوام کے اتحاد پر اپنے ثابت قدم موقف کا اعادہ کیااور شام کے استحکام، سلامتی، خوشحالی اور پیشرفت کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کے لیےاپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیے کسی قسم کے تعصب کو مسترد کیا۔
حماس کا کہنا ہےکہ وہ عرب اور اسلامی ممالک میں شام کے کردار اور مقام کو بحال کرنے کی خواہش رکھتیہے اور شام کے استحکام، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کیحمایت کرتی ہے۔
حماس نے شامی عربجمہوریہ کی قیادت اور عوام کی تعریف کی۔ فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کےساتھ کھڑے ہونے میں اس کے کردار کو سراہا۔
حماس نے زور دےکر کہا کہ شام نے فلسطینی عوام اور اس کے مزاحمتی دھڑوں کو کئی دہائیوں سے گلے لگایاہے،اس وقتت جس جارحیت کا اسے سامنا ہے اسوحشیانہ جارحیت کے تناظر میں اس کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
حماس نے شام کےخلاف صیہونی جارحیت کی بار بار مذمت کی، بالخصوص دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پرحالیہ بمباری کی اور اس جارحیت کے مقابلے میں شام کی حمایت پر زور دیا۔