اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کی قیادت نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی انتقامی پالیسی کے تحتفلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مقبوضہ مغربیکنارے سے تعلق رکھنے والے حماس رہ نماؤں عبدالرحمان شدید اور محمود مرداوی نے عوامپر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی گرفتاریوں کیپالیسی کے خلاف علم بغاوت بلند کریں اور گھروں سے نکل کرسڑکوں پر احتجاج بلندکریں۔
حماس رہ نماؤں نےیہ بیانات دو فلسطینی مزاحمت کاروں سابق اسیر مصعب اشتیہ اور ان کے ساتھی کی نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دورانگرفتاری کے بعد جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہفلسطینی مزاحمتی کمانڈر مصعب اشتیہ کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیادونوں چھاپے مارتی رہی ہیں تاہم انہیں گذشتہ روز تک جتنے کی بھی چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں ان میں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
حماس رہ نماعبدالرحمان شدید اور مرداوی نے دونوں فلسطینی کمانڈروں کی گرفتاری کو فلسطینیاتھارٹی کی بوکھلاہٹ اور صہیونی ریاست کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون کا نتیجہ قراردیا۔ انہوں نے کا کہ معصب اشتیہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ اس سےثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ذلت اور زول کے بدترین دور میں داخل ہوچکی ہے۔ یہانتہائی شرمناک اقدام ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے ہی شہریوں اور محبت وطن نوجوانوںکے خلاف اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے۔