جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیں جاری۔ فلسطینی نوجوان زخمی اور گرفتار

منگل 4-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان فلسطینی اس وقت زخمی ہو گیا جب پیر کے روز مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے داخلی راستے پر چھاپہ مارا ۔ یہ داخلی راستہ شہر کے شمال میں ہے۔   

مقامی لوگوں کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے اس کے پاوں میں گولیاں مار کر اس وقت زخمی کیا جب وہ شہر کے دروازے پر تھا۔      

ایک اور واقعے میں الغربیہ ٹاون میں المزرعۃ کے علاقے میں دھاوا بولا ۔ یہ علاقہ رام اللہ شہر کے شمال میں مغربی کنارے میں ہی آتا ہے۔ یہاں بھی قابض اسرائیلی فوج نے گشتی چوکی بنا رکھی ہے۔ تاکہ فلسطینی شہریوں کی شہر میں آمدو رفت کو روک سکیں۔    

یہاں قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ، جب وہ دہیشیہ پناہ گزین کیمپ میں داخل ہونے والا تھا۔  اسی طرح ایک اور فلسطینی نوجوان کو نظر بند کر دیا ہے ، اسے اسرائیلی قابض ہلکاروں نے یروشلم لائٹ ٹرین میں زدو کوب کیا تھا۔   

اسرائیلی قابض فوج نے قصبے تقو کےمغربی اور شمالی داخلی راستوں کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ علاقہ بیت لحم گورنری میں آتا ہے۔

ان داخلی راستوں کو بلاک کرنے سے پہلے قابض فوج نے خربت الدیر میں صبح کے وقت فلسطینیون کے گھروں پر دھاوا بولا تھا۔ اسی دوران ایک فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میں ربڑ کی گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔    

مختصر لنک:

کاپی