اسلامی تحریک حماسنے شہید اسامہ عدوی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردیکی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہاول کے دفاع اور بیت المقدس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت بیدار ہے۔
حماس نے مسجداقصیٰ اور القدس کے دفاع کے لیے احتجاجی جلوس نکالنے اور عوام کی ان جلوسوں میںبڑی تعداد کی شرکت کو سراہا۔
حماس نے بدھ کیشام کو ایک بیان میں کہا کہ "ہمارے شہید مجاہد اسامہ محمود عدوی جنہیں تصادمکے دوران قابض فوج کی گولی کا نشانہ بنایا گیا ایک فلسطینی ہیرو تھے۔ ان کی شہادتکے بعد غرب اردن کے مختلف شہروں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوںکا احتجاج قابل تحسین ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی شہریوں نے العروب کیمپ، الخلیل،بیت لحم، رام اللہ ،البیرہ ،نابلس، جنین، طولکرم اور قلقیلیہ میں بیت المقدس پراسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے گئے۔
حماس نے مغربیکنارے فلسطینی عوام اور مزاحمت کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر جگہ قابض ریاست کے جرائمکے خلاف آگے بڑھیں اور تمام دستیاب ذرائع سے دشمن کے خلاف مزاحمت کریں۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم ملک کی غاصب صہیونی دشمن کےتسلط سے مکمل آزادی اورمقدس مقامات کی بحالی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ کلبدھ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 18 سالہ اسامہ محمود عدوی غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں العربپناہ گزین کیمپ میں شہید ہوگئے تھے۔