جمعہ کے روزمقبوضہ مغربی کنارے میں مسجد اقصیٰ کی حمایت میں نکالے جانے والے احتجاجی جلوسوں پرقابض فوج کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئےہیں۔
نابلس (شمالیمغربی کنارے میں) کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کے حملے کا جواب دیتےہوئے متعدد فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔قابض فوج نے فلسطینیشہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ "اس کے عملے نے حوارہ میں ہونے والےتصادم کے دوران 3 زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے "سلمان الفارسی” گول چکر کے قریب ایمبولینسوں پرحملہ کیا اور انہیں حوارہ جانے سے روک دیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ ان کے قصبے پر آباد کاروں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے مکینوں کو گولیوںاور آنسو گیس کے گولوں کا شدید سامنا کرنا پڑا۔ یہ مسلسل دوسرے روز کا کا حملہ ہے۔
جمعہ کو اسرائیلیقابض فوج نے نابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی گاؤں میں آبادکاری مخالف جلوسط کوکچلنے سے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا۔
نابلس میں ہلالاحمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ آج کےجلوس کوقابض فوج کی طرف سے دبانے کےلیے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
جمعہ کی شام شمالیمقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ فوجی چوکی پر اسرائیلی قابضفوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
نابلس میں فلسطینیہلال احمر میں ایمرجنسی اور ایمبولینس سنٹر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ”ایک نوجوان کے پاؤں میں زخم آیا، جبقابض فوجیوں نے اس کا تعاقب کیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں لیے رفیدیااسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
جبریل نے مقامی میڈیاکو مزید کہا کہ ایمبولینس کے عملے نے دم گھٹنے کے آٹھ زخمیوں کو طبی امداد فراہمکی اور ان کا فوری طور پر علاج کیا گیا۔
ایک الگ تناظر میںاسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں بیت دجن قصبے میں ایک فلسطینی کا بلڈوزرقبضے میں لے لیا۔
ایک مقامی ذریعےنے اشارہ کیا کہ قابض فورسز نے ایک بلڈوزر کو قبضے میں لے لیا جو قصبے کے مشرقیجانب سڑکیں کھولنے کے لیے کام کر رہا تھا تاکہ مقامی باشندوں کو ان کی زرعی زمینوںتک رسائی فراہم کی جا سکے۔
کئی مہینوں سے بیتدجن میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں دیکھیگئی ہیں۔ قابض فوج اور آباد کار فلسطینیوں کی املاک اور ان کی اراضی ہتھیانےکےساتھ فلسطینیوں پر براہ راست حملے کرتے ہیں۔