اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کوعراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقعپر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
حماس کے سربراہنے کہا کہ ان کی جماعت نو منتخب عراقی صدر کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیشکرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عراق میں نئے صدرکے انتخاب سے ملک میں سیاسیاستحکام، ملک کی خوش حالی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ آپ کے لیے فلسطین اور اس کے منصفانہ کاز کے ساتھکھڑے ہونے اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت میں عراقکے باوقار کردار کے لیے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کریں۔ عراق نے ہمیشہ فلسطینیقوم کے نصب العین کی حمایت کی ہے۔ توقع ہے کہ نو منتخب صدرملک کے اس دیرینہ اصولیموقف پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہفلسطینی اور عراقی اقوام بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں بندھی ہوئی ہیں۔ فلسطینیقوم اور حماس عراق کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے متمنی ہیں۔
خیال رہے کہ چندروز قبل عراقی پارلیمنٹ نے عبداللطیف رشید کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا تھا۔
عبداللطیف راشدکا انتخاب گزشتہ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ایک سال بعد ہوا ہے۔
مراکشی اتحاد اوراصلاحاتی تحریک کے سربراہ کو مبارکباد
حماس کے سیاسی بیوروکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےمراکش کی’اوس رمال‘ کو اعتماد حاصل کرنے اور مراکشیاتحاد اور اصلاحی تحریک کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔