جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا وفد آج بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کرے گا

بدھ 19-اکتوبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور عربواسلامی تعلقات کے دفترکے سربراہ خلیل الحیا کی قیادت میں آج بدھ کو شام کادورہکرے گا۔

حماس کے ترجمان حازمقاسم نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ تحریک کا وفد فلسطینی دھڑوں کے ایک سرکردہوفد کے حصے کے طور پر دمشق کا دورہ کرے گا۔

ستمبر کے وسط میںحماس نے کہا تھا کہ وہ اپنی قوم کی خدمت اور اس کے منصفانہ مقاصد کے لیے شامی عربجمہوریہ کے ساتھ ٹھوس تعلقات استوار کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مرکز فلسطینیکاز ہے جس کے لیے حماس شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہحماس شام کی قومی اور جغرافیائی وحدت کے موقف پرقائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماسشام میں امن استحکام کے لیے عرب ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حمایتجاری رکھےگی اور شام کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کو مسترد کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی