جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں9 فلسطینی شہید

اتوار 6-نومبر-2022

فلسطین میںاسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران نو فلسطینی شہید اوردسیوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین انفارمیشنسینٹر’معطی‘ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے غرب اردناور القدس میں فلسطینی شہریوں نے 261مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان میں 18کارروائیاں فائرنگ کی،4گاڑیوں کے ذریعے دشمن فوجیوں کو کچلنے،15بارودی آلات اور دیگرکارروائیاں کی گئیں۔ 28 اکتوبر سے 3نومبر کے درمیان کے ایام میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتیکارروائیوں میں 21 صہیونی فوجیبھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ فلسطینیوں نے 78 مقامات پر پتھراؤ کیا، 45 مقامات پر فلسطینیوں نے قابضفوج اور آباد کارون کے حملے پسپا کردیئے۔ 86 محاذ آرائی کے مقامات اور 12 حملوںمیں قابض فوج کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

گذشتہ جمعرات کو42 سالہ داؤد محمود ریان مقبوضہ بیت المقدس میں قابض کی گولیوں سے شہید ہو گئے،پرانے شہرالقدس میں چاقو حملہ کرنے والے عامر حسام بدر 20 سال، 28 سالہ فاروق جمیلسلامہ اور15 سالہ محمد سمیر خلوف کو جنین پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج نے گولیمار دی۔

مزاحمتی جنگجوؤںنے فائرنگ کی کارروائیاں کیں اور مغربی کنارے اور یروشلم کے کئی علاقوں میں دھماکہخیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

القدس، الخلیلاور قلقیلیہ میں چاقو، فائرنگ اور پتھراؤ کی کارروائیوں میں سات آباد کار اور فوجیزخمی ہوئے۔

بدھ کے روز بیتدقو سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ حباس عبدالحفیظ ریان بیت عور چوکی پراسرائیلی فوجکی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

فلسطینی مزاحمتکاروں نے جنین، الخلیل، رام اللہ اور القدس میں دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلپھینکے اور فائرنگ کی۔

منگل کے روزجزیرہنقب کے علاقے عرعر، جنسفوت، اور "شافی شمرون” بستی کے قریب پتھراؤ کے نتیجےمیں 3 آباد کار زخمی ہوئے۔

نابلس، جنین، القدساور رام اللہ میں قابض فوج کی چوکیوں کونشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

پیر کے روز مقبوضہبیت المقدس میں حزما کے قریب ایک آباد کار کو پتھروں سے زخمی کیا گیا جب کہ مزاحمتیکارکنوں نے جنین اور نابلس میں قابض فوج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے حملے کیے۔

اتوار کے روزاریحا میں اسرائیلی  فوج نے 49 سالہ برکات موسیٰعودہ   کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ادھربیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پرایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سےپانچ صہیونیفوجی زخمی ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے کےروز اسرائیلی فوج نے 35سالہ مجاہد محمد الجبعری کو الخلیل کے علاقے کریات اربع میں فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا۔ اس موقعے پر مزاحمتی کارروائیمیں ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی