جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج نے سلفیت فلسطینی زرعی اراضی کوبلڈوز کردیا

منگل 15-نومبر-2022

فلسطین کےمقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلفیت کےمغرب میں واقع قصبے قراوت بنی حسان میں زیتون کے سینکڑوں درخت اکھاڑ پھینکے اورزرعی اراضی کو بلڈوز کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ قابض فورسز نے قراوہ بنی حسان قصبہ میں زیتون کے تقریباً دو ہزار درختوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکا اور علاقے میں 150 دونم قبضے میں لی گئی زرعی اراضی کو بھاری مشینوں سے ہموار کردیا۔

بھاری مسلح افواجنے قروا شہر کے مشرق کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا اور کسانوں کو اس میںداخل ہونے سے روک دیا۔

قابض فوج قراوہبنی حسان قصبے کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیںکہ یہ "سرکاری زمین” ہے، جس کا مقصد آباد کاری کی توسیع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی