غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2022 کے میچ غزہ کے سپورٹس ہال میں بڑی سکرین پر دکھائے جانے کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔
قطری تعمیر نو کمیٹی کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام میچ غزہ کے شہید سعد سیل ہال میں اور رام اللہ کے تفریحی کمپلیکس میں دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں قطری فٹ بال ٹیم کی حمایت میں مختلف سرگرمیاں بھی منظم کیا جائیں گی۔ اسی طرح قطر کی ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھی تقریبات کی جائیں گی۔
واضح رہے آج 20 نومبر سے ورلڈ کپ میچوں میں مجموعی طور پر دنیا کی 32 فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں پانچ ٹیمیں عرب ملکوں سے تعلق رکھتی ہیں۔