اسرائیل کے قومیسلامتی کے مشیر ایال ہولاتا کی سربراہی میں ایک اسرائیلی وفد نے بحرین میں امریکیپانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
اسرائیل کے سرکاریریڈیو نے کہا کہ کہ ہولاتا سالانہ "منامہ ڈائیلاگ” کانفرنس میں شرکتکر رہے ہیں اور وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں انہوں نے اتوار کو امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔
یہ پیش رفت ایک ایسےوقت میں سامنے آئی ہے جب قابض فوج کے چیف آف سٹاف جنرل ایویو کوچاوی امریکا کےسرکاری دورے پر ہیں جو کہ 5 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران وہ وزارت دفاع میں حکامسے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی سینٹرلکمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ امریکی زیرقیادتبحری فوج اگلے سال تک خلیجی پانیوں میں 100 سے زیادہ دور سے چلنے والے بحری جہازوںکو "سمندری خطرات” سے نمٹنے کے لیے تعینات کرے گی۔
یہ واقعہ”اسرائیل” اور امریکا ایران کو اس ہفتے عمان کے ساحل پر ڈرون حملے کاذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک اسرائیلی تاجر کی کمپنی کے ذریعےچلائے جانے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہمتحدہ عرب امارات اور بحرین نے ستمبر 2020 کے وسط میں امریکی وائٹ ہاؤس کے باغ میںمنعقدہ ایک سرکاری تقریب میں قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےمعاہدوں پر دستخط کیے تھے۔