اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جماعت کے ایک سرکردہ رہ نما، مجاہد اور بیرون ملک جماعت کے اہم ذمہ دارکمانڈرانجینیر ناصر ابو ملوح (ابو عثمان) کے اردن میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
ابو عثمان گذشتہروز طویل علالت کے بعد اردن میں انتقال کرگئے تھے۔ حماس نے ایک بیان میں مجاہد رہنما انجینیر ابو عثمان کی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
ابو ملوح نے 1980ءمیں اسلامی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ جوانی میں ہی انہوں نے حماس میں خدمات انجامدیں اوروہ حماس کے رکن بن گئے۔ وہ جماعتکی سپریم کونسل میں شامل ہوئے۔
مرحوم نے جماعتکے تعلیمی اور تنظیمی شعبوں، مزاحمت اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنےوالے مختلفممالک میں جماعت کے مندوبین کے طورپر کام کیا۔
حماس نے ناصر ابوملوح کے انتقال کوجماعت، فلسطینی عوام اور پوری مسلم امہ کے لیے ایک بڑا صدمہ قراردیا۔
حماس نے تعزیتیبیان میں مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔