جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج پر اسرائیلی فائرنگ

ہفتہ 3-دسمبر-2022

جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فورسز اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم  جھڑپ میں بدل گیا۔ فلسطینی شہری اپنے ہفتہ وار معمول کے مطابق ناجائز یہودی بستوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔  

 انہیں قابض فورسز نے ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ تاکہ مظاہرین کو زبردستی روکا جاسکے۔ یہ احتجاجی مارچ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بیک وقت ہر جمعہ ہو ہوتا ہے اور 2011 سے ہوتا چلا آرہا ہے۔

قلقلیہ میں بھی اسے احتجاجی مارچ کو قابض فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق تین فلسطینی نوجوان اس دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں ربڑ اور دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔   

 اسی طرح کے ایک اور واقعے میں فلسطینیوں نے احتجاج کے دوران ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف اپیل کی گئی۔ اویتار نامی گاوں میں بھی یہودی بستیوں اور چیک پوسٹوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔  یہ گاوں نابلس شہر  سے قریب مغربی کنارے میں ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی