اسرائیلی قابض فوج نے ایک ہی دن میں سترہ سالہ فلسطینی نوجوان سمیت چار فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔ شہادت کا نیا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمال مغربی علاقے عبود ٹاون میں جمعرات ہی کے روز سامنے آیا ہے۔
اس سے محض چند گھنٹے قبل جمعرات کی صبح کے وقت جین شہر میں اسرائیلی قابض فوجیوں نے تین فلسطینیوں کوایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔ مغربی علاقے میں ایک ہی روز میں چار فلسطینی شہید کر دیے گئے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس سترہ سالہ شہید کے بارے میں بتایا کہ اس فوجیوں نے براہ راسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس کا نام دیا الراملوی بتایا گیا ہے۔ صبح کے وقت جنین میں شہید ہونےوالے تین فلسطینیون کے نام صدیقی زکارانیح ، عطا شیلابی اور طارق الدامیج معلوم ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اور فلسطینی شدید زخمی ہے۔
جنین شہر میں صبح سویرے تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اس نوجوان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں فضا میں اشتعال بھر گیا۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو مزید فلسطینیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلا ع ملی ہے۔ ایک کے پاوں اور دوسرے کے سینے میں گولی لگی ہے۔
ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی جو کہ روڈ 465 کے قریب پتھراو کر رہا تھا ، اسرائیلی فوج نے اسے نشانہ بنایا ہے۔