جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کے یوم تاسیس پر غزہ میں القسام بریگیڈ کی فوجی پریڈ

اتوار 11-دسمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے 35ویں یوم تاسیس پرغزہ کی پٹی میں جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام  شہید بریگیڈ کی طرف سے ایک فوجی پریڈ کا اہتمامکیا گیا۔ پریڈ میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

"عرینالاسود” کے نام سے القسام بریگیڈز کے درجنوں مزاحمت کاروں نے ہفتے کو غزہ میںحماس کے یوم تاسیس پر ایک فوجی پریڈ میں حصہ لیا۔

نقاب پوش اورمسلح عناصر اور تحریک کے رہ نماؤں نے پریڈ میں شرکت کی۔

غزہ شہر کی سڑکوںپر ہونے والی اس پریڈ کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددشہداء کی تصاویر اورعرین الاسودکے مجاھدین کی تصاویراٹھا رکھی تھیں۔

"عرین الاسود” ایک مسلح فلسطینی مزاحمتی گروپ ہے جوستمبر کے اوائل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے پرانے شہر نابلس میں ایک فوجی پریڈ میںعوامی طور پر نمودار ہوا۔

بیت المقدس میں حماسکے ترجمان محمد حمادہ نے کہا حماس کا یوم تاسیس 8 دسمبر 1987 کو انتفاضہ الحجارہ کےوقت ہے۔ اس انتفاضہ کو بھی 35سال ہوچکے ہیں۔ اس تحریک نے فلسطین میں حماس کے قیام کی راہ ہموار کی۔

حمادہ نے پریڈ کےاختتام پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "فلسطینی ہر طرح سے اپنےاور اپنے مقدسات کے دفاع کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کیپریڈ میں حماس کی مقامی قیادت اور القسام بریگیڈ کی قیادت نے بھی شرکت کی اور انہوں نے جماعت کے یوم تاسیس پر خطابکیے۔

مختصر لنک:

کاپی