کل بدھ کو غزہ کیپٹی میں فلسطینیوں نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے لیے خون کےعطیات کی مہم میں حصہ لیا۔
فلسطین ہلال احمرسوسائٹی نے اس مہم کا آغاز جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں واقع الامل اسپتال میںاپنے ہیڈ کوارٹر سے کیا اور یہ دو روز تک جاری رہے گی۔
اسپتال کے جنرلڈائریکٹر حیدر القدرہ نے کہا کہ "یہ مہم ترکیہ اور شام دونوں کے ساتھ ہمدردیاور یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے ایک انسانی کوشش ہے۔ ہم نے دونوں لوگوں کے ساتھ ہونےوالی تکلیف کو محسوس کیا۔”
القدرہ نے ترکیہکی اناطولیہ نیوز ایجنسی سےبات کرتے ہوئےمزید کہا کہ یہ مہم "دونوں ممالک کےحق میں واپسی کا ایک طریقہ ہے، جو تمام بین الاقوامی فورمز اور راہداریوں میں فلسطینیعوام اور ان کے مسائل کے لیے بڑی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔”
گذشتہ پیر کی صبحترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے زلزلے نے 11000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔