چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حماس کی ترک ایرواسپیس انڈسٹریز کارپوریشن پردہشت گردانہ حملے کی مذمت

جمعرات 24-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نےترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ’ایرو اسپیس انڈسٹریز کارپوریشن‘”توساش” پر ہونے والےدہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

گذشتہ روز ہونےوالے اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

 

آج جمعرات کو ایکپریس بیان میں حماس نے اس دردناک دکھ اور بزدلانہ حملے پر برادر ملک جمہوریہ ترکیہ،اسکی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

حماس نے جاں بحقہونے والوں اور زخمیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی