جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر خضر عدنان کی بھوک ہڑتال 14ویں دن میں داخل

پیر 20-فروری-2023

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سینئر رہنما خضر عدنان نے اپنی دوسری مرتبہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ خضر کی بھوک ہڑتال گذشتہ روز دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔

جنین کے قصبے عرابہ میں 44 سالہ شیخ عدنان کے گھر پر پانچ فروری کو تشدد سے لبریز ایک چھاپہ مار کارروائی کے بعد دوسری مرتبہ حراست میں لے گیا تھا۔ فلسطینی اسیر نے گرفتاری کے وقت سے ہی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

 یاد رہے کہ ماضی میں شیخ عدنان کو قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے 12 مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ماضی میں عدنان نے تقریباً 8 سال انتظامی حراست میں گذارے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی