شمالی مقبوضہمغربی کنارے کے نابلس میں ایک ماہ قبل صیہونی قابض افواج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان آج منگل کی صبح اسپتالمیں دم توڑ گیا۔
طبی اور مقامیذرائع نے اعلان کیا کہ عمیر محمد غالب لولح شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقالکر گئے۔ قابض فوج نے انہیں گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو نابلس پر دھاوا بولنےکے دورانگولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں گیارہ فلسطینی شہری شہید کیے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ عمیر لولح قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے نابلس کےالنجاح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فلسطینی نوجوان اپنی شہادت تک استپال میں زیرعلاج رہا۔
اس وقت وزارت صحتنے نابلس میں قابض فوج کی گولیوں سے 11 شہریوں کی شہادت اور 102 کے زخمی ہونے کااعلان کیا تھا، جن میں 6 کی حالت تشویشناک تھی۔
نئے شہید کے ساتھسال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 91 ہو گئی ہے جن میں 15 بچے اور ایکخاتون اور ایک قیدی شامل ہے۔