اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے مغربی کنارے میں آباد کاری کے منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےہماری قوم پوری طاقت سے ان کا مقابلہ کرے گی۔
حماس نے صہیونیقابض حکام کی جانب سے 6 نئے آبادکاری کے منصوبوں کی منظوری کی مذمت کی جس کا مقصدمقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کے ایک گروپ کو وسعت دینا ہے۔ حماس نے باور کرایاہے فلسطینی عوام ان کا پوری طاقت سےمقابلہ کریں گے۔
کل اتوار کو ایکپریس بیان میں حماس نے اس اقدام کو ایک نئی جارحیت، فلسطینی زمین کی مسلسل چوریقرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس یہودی آباد کاری کو جرم قرار دینے والے تمامبین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کے لیے ایک کھلا چیلنج کے طور پر دیکھتی ہے۔
حماس نے زور دےکر کہا کہ قابض حکومت کی طرف سے آبادکاری اور زمینوں پر قبضے کی پالیسی جاری ہے۔وہ ہماری فلسطینی سرزمین پر قبضے اور اپنی ہنگامی موجودگی کو کوئی جواز فراہم کرنےمیں کامیاب نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہفلسطینی عوام اور ان کے مزاحمتی آبادکاری کے اس مجرمانہ قبضے کے سامنے خاموش نہیںرہیں گے اور فسطائی قابض دشمن کے منصوبوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے۔