جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے فضائی پل بنانے کی مذمت

جمعرات 13-اپریل-2023

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے صیہونی قابض حکام کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان میں وادیالربابہ محلے میں ایک فضائی پل کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کی مذمت کی ہے۔

حماس کے یروشلم میںترجمان محمد حمادہ نے بدھ کو ایک بیان میںکہا کہ یہ منصوبہ اس قصبے کی شناخت پر ایک صریح حملہ ہے۔ اس سازش کا مقصد مقبوضہ بیتالمقدس کی تہذیب اور ثقافت کو مٹانے اور یہودیانے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے اس نےاس بات پر زور دیا کہ فاشسٹ قابض ریاست کی یہودی آباد کاری کی توسیع  کو تیز کرنےکی کوشش سنگین جرم ہے۔ اسرائیلالقدس کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو فراموش کررہا ہے۔

انہوں نے بینالاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو اس کی آباد کاری اور یہودیبنانے کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے موثر کارروائی کرے جو خطے کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ یروشلممیں قابض میونسپلٹی اور نام نہاد "اسرائیلی” نیچر اتھارٹی، سلوان کےقصبے میں واقع وادی الربابہ محلے میں سیٹلمنٹ ایریل سسپنشن پل کے منصوبے پر عملدرآمد مکمل کرنے والی ہے۔

ہوائی پل کےمنصوبے کو آباد کاری کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ مسجداقصیٰ کے جنوب میں سلوان قصبے میں وادی الرابابہ کے محلے میں واقع ہے۔

یہ پل تقریباً200 میٹر لمبا ہے، زمین سے 30 میٹر بلند ہے اور ایلعااد سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن اس کیتعمیر کی نگرانی کر رہی ہے، جو کہ یروشلم کی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے سیٹلمنٹپروجیکٹس کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی