جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ کے لیے تیار ہے: خالد مشعل

جمعہ 14-اپریل-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوممسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کی جنگ کے لیے تیار ہے۔

جمعرات کواردن کےشہر الرصیفہ میں ایک عوامی اجتماع سےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "یروشلم اور مغربی کنارے نےبہادرانہ مزاحمتی کارروائیوں سے قابض ریاست کو حیران کر دیا”انہوں نے کہا کہ قابضریاست نے رمضان کے آخری عشرے کے دروران یہودی آاباد کاروں کے دھاوے اس لیے روکے کیونکہوہ نہیں چاہتا کہ جنگ کا عنوان یروشلم اور الاقصیٰ ہو۔

انہوں نےکہا کہقابض حکومت فلسطینی قوم کی مزاحمت کوروکنے کے لیے مسجد اقصیٰ کو بہ تدریج یہودیانےاور دھوکہ دہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر خاموشی سے الاقصیٰ کو یہودیانے کی کوششکر رہی ہے۔

خالد مشعل نے اسبات پر زور دیا کہ غزہ میں مزاحمت موجود ہے اور اس کا ہاتھ محرک پر ہے، فلسطینیمزاحمت کے رہ نماؤں کو قتل کرنے کی صہیونی سازش پر تنبیہ کرتے ہوئےانہوں نے اس باتپر زور دیا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے سامنے محاذوں پر کھلا پن دشمن کے لیے ایکصدمہ تھا جس کا اسے اندازہ بھی نہیں تھا۔

انہوں نے توجہدلائی کہ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کرنے کی قابض ریاست کا منصوبہ مزاحمتی کارروائیوں کی وجہ سے ناکامہوا ہے۔ اسرائیل ابھی اس سازش کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی