جمعه 15/نوامبر/2024

باب رحمت صحن کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کےخطرات کی وارننگ

بدھ 26-اپریل-2023

یروشلم اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیےسرگرم اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نےاسرائیل کے ایک ایسے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے جس کے ذریعے قابض ریاست مسجد الاقصیٰ میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے اور باب الرحمت صحن کو اس کے لیے مختص کرنے کی سازش کررہی ہے۔

ایک بیان میں کمیشن نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں، قابض حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں باب الرحمت نمازگاہ  کو دوبارہ بند کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کریں اور قابض افواج کی جانب سے اس کی بحالی  کوشش کریں۔ 

کمیٹی کا کہنا ہے کہ  قابض حکام باب الرحمہ چیپل پر دوبارہ حملہ کرکےتوڑ پھوڑ اور اس کے سامان کی  لوٹ مار کرصحن کو بند کرنے اور اس میں فروری 2019 سے پہلے کے حالات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا کہ باب الرحمت مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے اور قابض کی جانب سے اس میں جمود کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، جس کی ذمہ داری قابض یاست پرعائد ہوگی۔

بیان میں اردن اور عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی