جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کا تحفظ پوری مسلم امہ پر فرض ہے: علما

جمعرات 18-مئی-2023

مسلم امہ کے متعددممتاز علماء نے صیہونی ریاست کی سرپرستی میں بیت المقدس میں یہودیوں کو فلیگ مارچکی اجازت  دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اساشتعال انگیز حرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

استنبول میں ایکفورم سے خطاب کرتے ہوئے جید علمائے کرام نے فلسطینی قوم بالعموم پوری مسلم امہ پرزور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور یہودیوں کے فلیگ مارچ کو روکنے کے لیے اپنیذمہ داریاں ادا کریں۔

علماء نے کہا کہ مسجداقصیٰ کی حمایت اور اس کا تحفظ ہم سب پرفرض ہے۔ صہیونی فلیگ مارچ کو ناکام بنانابھی مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ ہے۔ علماء نے ان خیالات کا اظہار فلسطین اسکالرز ایسوسیایشن کے زیراہتمام استنبول میں منعقدہ ایک سیمینار میں کیا گیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشنآف مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی القرا داغی نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰکا دفاع ایک عظیم اعزاز ہے اور اس میں تعاون کرنے والے ہر فرد کو یہ اعزاز ملا خاصطور پر مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینیوں کو عالم اسلام کے اس مقدس مقام کے تحفظ کااعزازملا ہے۔

الجزائر کے مسلم اسکالرزکی انجمن کے صدر عبدالرزاق گیسوم نےکہا کہ مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کئیعشروں سے اسرائیلی ریاست کی انتقامی پالیسیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ  اور القدس کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد میںپوری مسلم دنیا کو پیش پیش رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہالقدس، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ جڑواں شہر ہیں۔ جس طرح مکہ اور مدینہ کاتحفظ  پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داریہے۔ اسی طرح مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کا دفاع بھی پوری مسلم امہ کی ذمہداری ہے۔

انہوں نے فلسطینیقوم کی طرف سے قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کوسراہا۔

انہوں نے مظلومفلسطینی قوم کی مالی اور اخلاقی مدد کی بھی اپیل کی۔

مختصر لنک:

کاپی