اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ یروشلماور مسجد اقصیٰ کا مسئلہ آج گرما گرم تنازعہ کی میز پر آگیا ہے جسے اسرائیلی دشمن جنگکے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بیت المقدس کےحوالے سے منعقدہ ایک فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہاکہ موجودہ قابض اسرائیلی حکومت نے اپنے اندر کے انتہائی دائیں بازوکے ذریعے فلسطینی عوام کے تئیں اپنی تمام تر تکبر اور فسطائیت کو سامنے لا رہی ہے۔اسرائیلی ریاست موجودہ حکومت کے انتہا پسند ارکان کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی تقسیمسمیت دیگرمختلف ہتھکنڈوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہے۔
خالد مشعل نے کہاکہ قابض ریاست اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے الاقصیٰکی زمانی اور مکانی تقسیم کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا رہی ہے۔ مگر فلسطینی قوم کیثابت قدمی، استقلال اور مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو بری طرح ناکامی سے دوچار کیاہے۔
مشعل نے اس بات پرزور دیا کہ سیف القدس معرکہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ یہاں مزاحمت باقی ہےاور مسجد اقصیٰ کا دفاع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری فلسطینی عوام یروشلم،مغربی کنارے، اندرونی فلسطینی علاقوں اور غزہ میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور پوری قوماور مسلم امہ قبلہ اول کی پشت پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکااور غاصب اسرائیل عرب اور ملت اسلامیہ کی مسلسل کمزوری کے لیے کوشاں ہیں تاکہ خطے میںجو کچھ وہ چاہتے ہیں، بالخصوص مقبوضہ فلسطین پر اسے حاصل کریں۔