جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی معلمہ نے عرب دنیا میں تخلیقی استاد کا ایوارڈ جیت لیا

اتوار 28-مئی-2023

فلسطینی خاتون ٹیچر عبیر قنیبی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہایک تقریب کے دوران عرب دنیا کی سطح پر "تخلیقی استاد” کے زمرے میں”خلیفہ ایجوکیشنل ایوارڈ” جیت لیا۔

قنیبی جنوبی مغربیکنارے کی الخلیل گورنری میں لڑکیوں کے "وداد ناصر الدین سیکنڈری اسکول” میںریاضی استانی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل فلسطینیوںکی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ مقابلے میں "فلسطینی ٹیچر” کا خطابجیتا تھا۔

وزیر تعلیم مروانعورتانی نے معلمہ قنیبی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی استانینے ان حالات اور چیلنجوں کے باوجود مختلف مقامی اور بین الاقوامی فورمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خلیفہایوارڈ برائے تعلیم کا مقصد تعلیمی اداروں کو سپورٹ کرنا، ان میں تخلیقی صلاحیتوں کوبڑھانا اور عرب دنیا کی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کے کلچر کو پھیلانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی