سه شنبه 03/دسامبر/2024

الخلیل میں آباد کاروں کا فلسطینی خاتون پر حملہ ،تشدد

منگل 17-ستمبر-2024

یہودی آباد کاروںنے قابض اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل کےجنوب میں یطا کے جنوب مشرق میں واقع "جوہ الجمل” کے علاقے میں متعددفلسطینیوں پر حملہ کیا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ "حملے کے نتیجے میں ابو مالش خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینیخاتون زخمی ہوگئی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

اسی سلسلے میںقابض فوج نے کارمل گاؤں کے علاقے "الفخاری” علاقے میں متعدد گاڑیوں کوقبضے میں لے لیا اور فلسطینی محمد الھرینی کو مسافر یطا سے اس وقت گرفتار کیا جبوہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے آباد کاروں کا مقابلہ کررہا تھا۔

 

قابض فوج نے فلسطینیشہری حاتم مخمرہ کو بھی گرفتار کر لیا اور اس پر اور اس کے بیٹے علی کو مسافر یطامیں کرمل التوانہ کے داخلی راستے کے قریب حملہ کرنے کے بعد اس کا زرعی ٹریکٹر قبضےمیں لے لیا۔

 

سات اکتوبر 2023ءسے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ریاستیدہشت گردی شروع کررکھی ہے جس میں اب تک 150 سے زائد بچوں سمیت 705 فلسطینی شہید،5700 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ فلسطین کے سرکاری اداروں کے مطابق 10400 سے زائد فلسطینیوںکو گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی