یکشنبه 01/دسامبر/2024

فلسطینی صحافی محمود الہمص جنہوں نے باوقار ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اتوار 8-ستمبر-2024

فلسطین کے سینیرفوٹو گرافرمحمود الہمص نے ایک باوقار ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

بین الاقوامی خبررساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کے نمائندہ فلسطینی فوٹوگرافر نے غزہ میں جاری اسرائیلیجنگ کی کوریج کرنے پر ‘ویزا ڈی آر نیوز’ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ‘ویزا پور ایل امیج ایسوسیایشن’ نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا ہے۔

 

‘اے ایف پی’ کے ساتھ 2003 سے وابستہ محمود ہمس نے ویڈیو میں ایوارڈکے لیے جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب فرانس کے شہر پرپیگنان میںہوئی ہے۔

 

اس موقع پر ‘اے ایفپی’ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران صحافیوںکی اسرائیلی بمباری میں شہادتوں کی مذمت کی گئی ہے۔

 

ایوارڈز کے سلسلےمیں منعقدہ تقریبکے لیے محمود ہمص نے ریکارڈڈ ویڈیو میں کہا ‘میرا بچپن غزہ میںگزرا ہے۔ اپنے کیریئر کے 23 برسوں کے دوران ہر جنگ کو دیکھا ہے۔ لیکن حالیہ جنگ انجنگوں اور تنازعات کے برعکس ہے۔

 

غزہ میں جاریاسرائیلی جنگ کی کوریج کے لیے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ناقابل یقین حد تک مشکلحالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں کوئی سرخ لکیر ہے اور نہ کسی کے لیے کوئی تحفظ۔ حتیٰ کہ دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔’

 

اس موقعے پرفلسطینی صحافی اور فوٹو گرافرنے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ اور تباہی کے مناظردنیا کودکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام اور تباہی کی اس جنگ کا مکمل اورمستقل خاتمہہونا چاہیے۔

 

محمود الہمص کاکہنا ہےکہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے وہ ایک ماہ قبل بیرون ملک جانے اور ایوارڈوصول کرنے کی کوشش کرچکے مگروہ نہیں جا سکے۔ توقع ہے کہ وہ جلد ہی جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی