جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج نے الخلیل کے علاقے مسفر یطا سے 5 شہری گرفتار کر لیے

ہفتہ 10-جون-2023

کل جمعہ کے روز صہیونیقابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا سےپانچ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابققابض فوج نے پانچ شہریوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسفر یطا کے علاقے زویدین میںاپنی زمین پر بھیڑیں چرا رہے تھے۔

صہیونی قابض افواجنے جمعہ کی صبح سویرے رام اللہ اور نابلس میں تین شہریوں کو گرفتار کیا، جب کہ ان فورسزکے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بولنے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

جمعرات کو قابض فوجنے 31 شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلائی جن میں سے زیادہ تر کاتعلق نابلس کے قصبے بیتا سے تھا۔

مختصر لنک:

کاپی