جمعه 15/نوامبر/2024

” E1 آباد کاری پروجیکٹ کا مقصد مغربی کنارے کو تقسیم کرنا ہے”

اتوار 11-جون-2023

’نیشنل آفس فار ڈیفنڈنگ دی لینڈ اینڈریزسٹنگ سیٹلمنٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں، E1 علاقے میں "معالیہ ادومیم” بستی کے قریب مزید بستیوں کی تعمیر کامنصوبہ شمالی اور وسطی مغربی کنارے کو اس کے جنوب سے الگ کرنا ہے۔

نیشنل بیورو نے ایکرپورٹ میں مزید کہا کہ یہ تعمیر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ "دو ریاستی حل”کا آپشن اب میز پر نہیں ہے۔

اس ہفتے قابض فوجمیں نام نہاد "سول انتظامیہ” کے ساتھ مل کر القدس کے مشرق میں، "معالیہادومیم” بستی کے قریب E1علاقے میں آبادکاری کے تعمیراتی منصوبے پر اعتراضات پر بات کرے گی۔

قومی دفتر نے نشاندہیکی کہ منصوبہ پر اعتراضات سے نمٹنے کے لیے یہ تیسری بحث ہوگی جس کے بعد منصوبہ سولانتظامیہ میں منصوبہ بندی کی منظوری کے آخری مرحلے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ آباد کاری کے منصوبے میں ہدف بنائے گئے علاقے میں تقریباً 12000 دونمکا رقبہ شامل ہے۔ یہ فی الحال "معالے ادومیم” بستی کی میونسپلٹی سے منسلکہے اور اس کے شمال اور مغرب تک پھیلا ہوا ہے۔

نیشنل بیورو کی رپورٹکے مطابق علاقے میں بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ یتزحاک رابن (نوے کی دہائی کے وسط) کیحکومت کے بعد سے بنایا گیا تھا، لیکن بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے اس پر عمل درآمد2005 سے تاخیر کا شکار ہے۔

سنہ 2013 میں”سول ایڈمنسٹریشن” کی سیٹلمنٹ پلاننگ کونسل نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکی تجویز پر علاقے میں بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کے آغاز کی تیاری کے لیے ایک بحثکا انعقاد کیا اور ان کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس منصوبے پر برطانیہ اور فرانس میں احتجاج کیا گیا۔ اسرائیل میں ان کے سفیروںکو طلب کیا گیا تھا اور اسی سال انتخابات کے بعد آباد کاری کا منصوبہ منجمد کر دیاگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی