بدھ کے روز حزب اللہکے ارکان کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر آگ لگا دی اور بارودیسرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی پبلک ریڈیو "کان” کے مطابق واقعہکے دوران اسرائیلی فورسز نے انتباہی طور پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے حزب اللہکے 3 ارکان زخمی ہوگئے۔ لبنانی فوج اور UNIFILفورسز نے شہریوں کو خاردار تاروں کی باڑ کے قریب جانے سے روک دیا۔
یونیفیل کے میڈیاآفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کانڈیس آرڈیل نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشنبلیو لائن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پریشان کن رپورٹوں سے آگاہ ہے اور صورتحالپر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آرڈیل نے مزید کہا کہ صورتحال اب بہت حساس ہے اور ہم ہر ایک سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی کو روکیں جو کسی بھی قسم کے اضافے کا باعثبن سکے۔
اسرائیلی فوج نے ایکبیان میں کہا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد لبنان کی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے اورسکیورٹی رکاوٹ والے علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ فوجی دستوں نے انہیں براہ راستدیکھا اور انہیں دور دھکیلنے کے لیے ذرائع کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہافراد کی شناخت معلوم نہیں ہے۔ فوج اسرائیل کی خودمختاری اور حفاظتی باڑ کی کسی بھیخلاف ورزی کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا اس دورانجو ذرائع استعمال کئے گئے وہ ہلاکت خیز نہیں تھے۔
خیال رہے چند روزقبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ لبنانی سرزمین سے ایک راکٹ داغا گیاتھا جو سرحد کے قریب اسرائیلی حدود میں پھٹ گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائیکرتے ہوئے لبنان کے اندر لانچ ایریا پر حملہ کردیا تھا۔ ’’العربیہ‘‘ کے نمائندے کےمطابق اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے اطراف کے علاقے میں 20 سے زیادہگولیاں برسائی ہیں۔