اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمامسیاسی قیدیوں اور مزاحمت کاروں کو فوری طور پر رہا کرے۔
حماس کے پولیٹیکلبیورو کے رکن حسام بدران نےایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی سے ہمارے فلسطینی عوام کے ہیروز کو فوری اور غیر مشروططور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتےہیں۔ خاص طورپر جنین سے حراست میں لیے گئے مزاحمتیکارکنوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے۔
بدران نے ایک پریسبیان میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مزاحمت کاروں اور فلسطینی عوام کے ہیروز کے مسلسلتعاقب کی مذمت کی۔
انہوں نے مختلف جماعتوںپر زور دیا کہ وہ اس مکروہ پالیسی کو دبانے اور ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقداماتکریں۔انہوں نے فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ صہیونی دشمن اورفلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی روک تھام کےلیے ملکر کام کریں۔
حماس بدران کاکہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی پولیس فورس کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے کارکنوںاور مزاحمت کاروں کو گرفتار کرکے دشمن کی مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔