جمعه 15/نوامبر/2024

قاہرہ اجلاس سے قبل محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کی ترکیہ میں ملاقات

بدھ 26-جولائی-2023

 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلھنیہ کی سربراہی میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل آج بدھ کو ترکیہ کے دارالحکومتانقرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ اتوار کو مصرکی میزبانی میں قاہرہ میںہونے والی کل جماعتی فلسطین کانفرنس کو کامیاب بنانےکے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔

 

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا کہ ملاقاتمیں واضح اور گہرائی سے بات چیت ہوئی ۔ یہ ملاقات مختلف فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کےساتھ مشاورت کو مکمل کرنے کے فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کا اجلاس 29 اور30 جولائی کو ہونے والے اجلاس کو کامیاب بنانا ہے۔

 

اجلاس میں فلسطینی کاز کو درپیش خطرات بالخصوص انتہا پسند صہیونیحکومت کے منصوبوں سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔

 

 

بدران نے کہا کہ حماس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابضریاست اور اس کے ارد گرد موجود خطرات کا مقابلہ کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جامع مزاحمتہے۔

 

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج دارالحکومت انقرہ میں حماسکے رہ نما اسماعیل ہنیہ اور صدر محمود عباس کی موجودگی میں فلسطینی وفد سے ملاقات کریںگے۔

 

خیال رہے کہ آئندہ ہفتے مصر کی دعوت پر فلسطینی دھڑوں کےدرمیان قاہرہ میں سیکٹری جنرل کی سطح پر مصالحتی مذاکرات ہو رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی