جمعه 15/نوامبر/2024

حوارہ میں دو صہیونیوں کی ہلاکت،حماس کی قوم کو مبارک باد

اتوار 20-اگست-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر فائرنگ کےواقعے میں دو اسرائیلی آباد کاروں کی ہلاکت پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور قوم کومبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کے دفاع، قابض ریاست کے جرائم کا جواب، مسجد اقصیٰ کو تقسیم اور یہودیتکے خطرے سے بچانے کے لیے مزاحمت کے پختہ اورغیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔

حماس کے ترجمانعبداللطیف القانوع نے ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ مزاحمت کے حملے مسلسل جاری رہیںگے اور قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے ریوڑ کو نشانہ بنانے کے لیے مزاحمتی کارروائیاںبڑھائیں گے۔ اس کی فاشسٹ حکومت کے مسجد الاقصی کے کھنڈرات پر خیالی ڈھانچے کی تعمیرکے منصوبے کو ناکام بنانے کےلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے اس نےاس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت اور اس کے انقلابی ہیروز نے قابض فوج اور اسکے آباد کاروں کے ریوڑ کے وقار کو تباہ کر دیا ہے۔دشمن کی طرف سے قتل، گرفتاریاںاور مقدمات ان کے حملوں کو محدود نہیں کریں گے، بلکہ مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ان پرعزممزاحمت جاری رہے گی۔

اپنی طرف سے بیتالمقدس شہر کے حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے تصدیق کی ہے کہ حوارہ آپریشن صہیونیدشمن کے لیے طاقت کا پیغام ہے کہ اس کی جرائم کے ذریعے مزاحمت کو توڑنے کی تمامکوششیں بے سود اور ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نےبہادرانہ آپریشن کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت دن رات یہ پیغام دیتیرہے گی کہ ہمارے لوگوں، ہمارے خاندانوں اور ہماری قوم کے خلاف تمام جرائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کل ہفتےکے روز حوارہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی آباد کار ہلاک ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی