عالمی بینک نےاسرائیل کی طرف سے فلسطینی معیشت پر عاید کردہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیمعیشت پر تباہ کن پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی بنک کی طرفسے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر 4 فلسطینیوں میں سے ایک فلسطینی اسرائیلیپابندیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ آنےوالے برسوں میں فلسطینی معیشت اپنی صلاحیتوںسے بہت نیچے کام کرتی رہے گی۔
عالمی بینک نے ایکرپورٹ میں مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد مالی رکاوٹوں اور پابندیوں کا ایکگروپ ہے جو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں رکاوٹ ہے۔اس کے آبادی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پرغزہ کی پٹی میں جو کئی سال سے محاصرےکا شکار ہے۔
عالمی بینک کےاعداد و شمار "وقت کے خلاف ایک دوڑ” کے عنوان سے ایک رپورٹ میں سامنےآئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گا۔
رپورٹ میں فلسطینیعلاقوں کو درپیش اقتصادی چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور صحت کی خدمات کو متاثرکرنے والی رکاوٹوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اسٹیفن ایمبلڈ نے کہا کہ "پچھلے پانچسالوں میں فلسطینی معیشت بنیادی طور پر جمود کا شکار رہی ہے اور اس میں بہتری کیتوقع نہیں کی جا سکتی جب تک کہ زمینی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ "فلسطینی علاقوں نے اسرائیل کے ساتھ 30 سال سے ڈی فیکٹو کسٹم یونین میںحصہ لیا ہے، لیکن توقع کے برعکس جب متعلقہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے دونوں معیشتوںکے درمیان تفاوت مسلسل بڑھتا چلا گیا۔”
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 میں فلسطین کی مجموعی گھریلو پیداوار تقریباً 18 ارب ڈالر تھیجب کہ اسرائیل میں اسی عرصے کے دوران یہ تقریباً 430 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایمبلڈ نے مزیدکہا کہ "اسرائیل میں فی کس آمدنی کی سطح اب فلسطینی علاقوں میں فی کس آمدنیسے 14 سے 15 گنا زیادہ ہے۔
عالمی بینک کیرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں نقل و حرکت اور تجارت پر اسرائیلی پابندیوں،غزہ کی پٹی کے محاصرے اور مغربی کنارے کے درمیان اندرونی تقسیم کی وجہ سے، ایک پیچیدہنظام فلسطینی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔