جمعه 15/نوامبر/2024

کانگو کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان قابل مذمت ہے:حماس

اتوار 24-ستمبر-2023

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے جمہوریہ کانگو کے اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلانکی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے حقوق کیخلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میںحماس نے جمہوریہ کانگو کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کاسفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق، اس کے تاریخیدارالحکومت اور اس کی مذہبی اور سیاسی علامت کی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے جمہوریہکانگو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بدقسمت فیصلے کو واپس لے جو فاشسٹ صہیونی قابضریاست کو مقبوضہ بیت المقدس کویہودیانےکی اپنی پالیسی کو جاری رکھنے اور ہمارےفلسطینی عوام کے خلاف مزید جرائم اور خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے کے لیےاسے گرینسگنل کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

حماس نے عالمیبرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نسل پرست صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرے اور ہماریفلسطینی سرزمین سے دہشت گردوں کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے ہمارے فلسطینی عوام کیجدوجہد کی حمایت کریں۔

مختصر لنک:

کاپی