جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کو قبلہ اول میں گرمائی تربیتی کیمپ میں شرکت سے روک دیا گیا

اتوار 15-مئی-2016

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں منعقدہ ’’سب سے پہلے القدس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سالانہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو روک دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی تربیتی پروگرام میں شرکت سے محروم رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں سے سیکڑوں شہر مسجد اقصیٰ میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے مگرصہیونی فورسز نے انہیں القدس کے لیے سفر سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی پولیس نے القدس آنے والے شہریوں کو بسوں سے اتارا اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرنے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے باشندوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز فلسطینیوں کو اس نوعیت کی غیرقانونی قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کی طرف سے سخت نوعیت کی پابندیوں کا سامنا رہتا ہے۔ فلسطینیوں کو بسوں سے اتار دیا جاتا ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی قبلہ اول کی طرف آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی