دوشنبه 18/نوامبر/2024

سینیر فلسطینی خاتون صحافی کو اسرائیلی عدالت سے قید اور جرمانے کی سزا

پیر 18-نومبر-2024

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

اتوار کے روز سالم جیل کیمپ میں قابض فوجی عدالت نے سرکاری فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی "وفا” کی صحافی رشا حرزاللہ کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

صحافیہ کے خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ قابض عدالت نے صحافیہ حرزاللہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی، جو اگلے دسمبر کی پہلی تاریخ کو ختم ہوگی۔ اس کے علاوہ 13000 شیکل جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

صحافیہ راشا حرزاللہ کو 2 جون کو حوارہ جیل میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ شہید محمد حرزاللہ کی بہن ہیں اور وہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے گرفتار کیے گئے تقریباً 94 صحافیوں میں شامل ہیں۔

"فلسطینی کلب برائے اسیران ” نے اطلاع دی ہے کہ حراست میں لیے گئے صحافیوں میں چار خواتین صحافی شامل ہیں۔ ان میں رولہ حسنین، بشریٰ الطویل، رشا حرزاللہ اور برزیت یونیورسٹی میں صحافت کی طالبہ امل شجاعیہ شامل ہیں۔ غزہ سے کم از کم 16 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت کی تصدیق کی گئی ان میں سے 17 صحافیوں کو انتظامی حراست میں لیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی