سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ:اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کیےگئے8 صحافی بدستورلاپتا

ہفتہ 4-مئی-2024

آزادی صحافت کےعالمی دن کے موقع پر فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست ان فلسطینی صحافیوں کو انتہائی مشکل حالاتمیں گرفتار کرکے انہیں اظہار رائے کے حق سے محروم کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی پٹی سے جبری طور پراغواء کیے گئے ہزاروں شہریوں میں کئی مرد اور خواتینصحافی بھی شامل ہیں جنہیں تا حال رہا نہیں کیا گیا۔

اسیران کلب نےکہا کہ چار خواتین صحافی اب بھی حراست میں ہیں، جن میں دودھ پلانے والی ماں بھیشامل ہیں۔ ان میں اخلاص صوالحہ، رولا حسنین، بشریٰ الطویل اور اسماء ہریشن شاملہیں۔ انتظامی حراست میں صحافی سمیہ جوبرا کے علاوہ کئی دوسری صحافیوں کو گھروں میںنظربند کیا گیا ہے۔

کلب نے نشاندہی کیکہ قابض حکام نے "خفیہ فائل” کی موجودگی کے بہانے انتظامی حراست کی پالیسیکا استعمال کیا جس نے 7 اکتوبر کے بعد ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا گیا

اسیران کلب نے نشاندہیکی کہ غزہ سے چار صحافی اب بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میں نضال الوحیدی اور ہیثمعبدالوحید شامل ہیں جنہیں جارحیت کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے علاوہ صحافیمحمود زیاد علیوا اور محمد صابر عرب بھی شامل ہیں جنہیں غزہ کے الشفاء ہسپتال سےگرفتار کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی