جمعرات کو اسرائیلیقابض حکام نے بیت المقدس کی خاتون صحافیہ لما غوشہ کی حراست میں مسلسل چوتھی بارمزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
بدھ کوقابض حکامنے غوشہ کی حراست جمعرات تک توسیع کر دیتاکہ اس کی حراست میں دوبارہ توسیع کی جا سکے۔
غوشہ کے شوہر یاسینصبیح نے گزشتہ پریس بیانات میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کو فیس بک کے ذریعے اکسانےکے الزامات کا سامنا ہے، جس کی وہ واضح طور پر تردید کرتی ہیں۔
گذشتہ اتوار کوقابض فوج نے صحافیہ لما غوشہ کو گرفتار کیا اور اس کا پرسنل کمپیوٹر اور موبائلفون چوری کر لیا۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے "شیخ جراح” محلے میں اسکے گھر پر دھاوا بول دیا اس کے بچوں کو خوفزدہ کیا اور اس کے گھر کے گھس کرتوڑپھوڑ کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہغوشہ دو بچوں کی ماں ہیں اور رام اللہ (وسطی مغربی کنارے) کے شمال میں واقع برزیتمیں واقع "فلسطینی میوزیم” میں محقق کے طور پر کام کرتی ہیں اور اسرائیلیاتمیں ماسٹر کی طالبہ ہے۔