جمعه 15/نوامبر/2024

انتخابات کے التواء کا فیصلہ سیاسی ہے: احمد بحر

جمعرات 22-ستمبر-2016

فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر احمد بحر کا کہنا ہے کہ فلسطینی سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا ہے۔

احمد بحر کا کہنا تھا کہ "فلسطینی اتھارٹی انتخابات کے نتائج سے ڈر کر بلدیاتی انتخابات نہیں منعقد کروانا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات ایک قومی اور آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام فلسطینی قومی مفاد میں نہیں ہے۔ بحر نے فلسطینی اتھارٹی اور سیاسی جماعت الفتح سے مطالبہ کیا کہ وہ دوحہ میں ہونے والے قومی مفاہمتی مذاکرات کو بچانے کی کوشش کریں اور ایک متحدہ قومی حکمت عملی اپنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی