فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحرنے گذشتہ روز لبنانی اور اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکروں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر نے اردنی پارلیمنٹ کےاسپیکر عبدالمنعم العودات سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ بات چیت میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری، القدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے لبنانی اور اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کو غزہ کی پٹی پر 10 مئی سے 21 مئی تک جاری رہنے والی صہیونی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو غزہ کی پٹی کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم کے اثرات و نتائج کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے خود غزہ کا دورہ کریں۔