شنبه 22/مارس/2025

مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے:بحر

پیر 21-اگست-2023

فلسطینی قانونساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ قابض اسرائیل کےخلاف جدوجہد کا عنوان اور مسلمانوں کے لیے خالص مذہبی علامت ہے۔ اس کے ایک انچ پربھی قبضے کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرےگی۔

مسجد اقصیٰ کونذرآتش کرنے کے سانحے کی 54ویں برسی کے موقع پر ایک پریس بیان میں بحر نے زور دےکر کہا کہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کے حملے قابض حکومت کی قیادت میںایک جنونی مذہبی جنگ کی تشکیل کرتے ہیں اور پوری دنیا کو بھڑکانے کی دھمکی دیتے ہیں۔

انہوں نے عرب اوراسلامی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مذہبی، تاریخی اور اخلاقی ذمہ داریاں اداکریں۔ مقدس شہر کو یہودیانے کے قابض اسرائیلی منصوبوں کے سامنے مسجد اقصیٰ کومحفوظ رکھنے کی جہدو جہد میں شامل ہوں۔

انہوں نے مقبوضہبیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لیے یروشلم میں تعینات مرد و خواتین کی استقامت کو مضبوط کرنے کیضرورت پر زور دیا۔

بحر نے بینالاقوامی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم اور مسجد الاقصیٰ کے مسئلے پر سنجیدگیسے توجہ دیں اور اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مسجد کو بچانے کے لیے تماموعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

خیال رہے کہ 21اگستکو مسجد اقصیٰ کو جلائے جانے کی 54 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اس تاریخ کو 1969میں مائیکل ڈینس نامی ایک آسٹریلوی انتہا پسند یہودی نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولااور مسجد کے مشرقی حصے کو جان بوجھ کر آگ لگا دی۔

آگ لگنے سے تاریخیمنبر صلاح الدین ایوبی، مسجد کا سامنے والا حصہ، اس کی چھت، قالین اور اس میںموجود قرآن و فرنیچر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور عمارت کو کافی نقصانپہنچا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی