جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان سےالقسام بریگیڈز کے حیفہ یہودی بستیوں پر راکٹ حملے

پیر 13-نومبر-2023

 

اتوار کی شام،لبنان میں القسام بریگیڈز نے شمالی حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں "شلومی”اور "نہاریہ” بستیوں پر کئی گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ بمباری کی ذمہ داریقبول کی۔

 

القسام بریگیڈزنے کہا کہ یہ میزائل حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے شہریوں کے خلاف قابض دشمن کی جانبسےقتل عام اور جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

 

شمالی مقبوضہفلسطین میں عکا اور خلیج حیفا میں سائرن بج گئے۔

 

قابض فوج نے 15 میزائلداغے جانے کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ ان میں سے 4 کو روک لیا گیا۔

 

اس کے علاوہ قابضفوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان سے مارٹر گولوں کا نشانہ بننے کے نتیجے میں 7 صہیونیفوجی زخمی ہوئے۔

 

حزب اللہ کی جانبسے قابض فوج کی بیرکوں پر بمباری کے بعد 6 آباد کار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کیحالت انتہائی نازک ہے۔

 

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ "غزہ کی پٹی میں ہمارےثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں،اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے اتوار کو 12:25 پر قابض فوج کی ایک لاجسٹک فورس کونشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی