چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید قتل عام کے بعد شہداء کی تعداد 43712 ہوگئی

بدھ 13-نومبر-2024

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 404 دنوں سے جاری اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد 43,712 ہو گئی ہے اور 103,258 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بدھ کو اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 7 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 شہداء کے جسد خاکی کو لایا گیا جب کہ 182 زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ درجنوں شہری اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور یہ کہ "ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔

مختصر لنک:

کاپی